سعادتمند

خوش آمدید! میرا نام سعادت متین ہے۔ یہ میری ویب‌گاہ ہے، جو English میں بھی دستیاب ہے۔

پروجیکٹس

ایک گول آرائشی نقش جس کے بیچ میں اردو خطاطی میں "کلّیاتِ غالبؔ" لکھا ہے۔

غالبؔ کے اردو کلام پر مبنی ویب کتاب، ”کُلّیاتِ غالبؔ“، جسے مَیں نے ڈیزائن اور ٹائپ‌سیٹ کیا، اور جس میں اردو شاعری کی روایتی ترتیب کو رِسپونسِو ویب ڈیزائن میں ڈھال کر پیش کیا۔

سُرمئی پس‌منظر پر کی‌بورڈ کی چار کلیدیں۔ ہر کلید پر ایک اردو حرف اور اُس کا انگریزی میں صوتی متبادل لکھا ہے: ن، N؛ و، V؛ ی، I؛ س، S۔

نویس اردو کے لیے ایک صوتی کی‌بورڈ لے‌آؤٹ ہے، جو میں نے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنایا۔

بلاگ سے تازہ‌ترین

آرکائیو دیکھیے…